Homeخبریںایران غیرذمہ داری کر کے جوہری معاہدوں کے شرائط کی خلاف ورزیاں...

ایران غیرذمہ داری کر کے جوہری معاہدوں کے شرائط کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے : آئی اے ای اے

 

ویئینا(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے کل جمعہ کو ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ تہران کے افزودہ یورینیم کا ذخیرہ 2015 کے جوہری معاہدے کی مجاز حد سے سے آٹھ گنا زیادہ ہوچکا ہے۔ یہ اضافہ مئی 2019 سے جوہری معاہدے کی شرائط پرعمل درآمد ترک کرنے کا نتیجہ ہے۔

آئی اے ای اے کے انسپکٹرز کی تحقیقات 20 مئی کو تہران کے افزودہ یورینیم کی مقدار1571.6 کلو گرام ہے جبکہ ایران اوران چھ عالمی طاقتوں کےساتھ معاہدے کے مطابق ایران کو 202.8 کلوگرام یورینیم ذخیرہ کرنے کی اجازت ہے۔

عالمی ایجنسی نے بتایا ہے کہ ایران یورینیم 4.5 کی سطح پر افزودہ کرنے کی تیاری کررہا ہے جب کہ معاہدے کے تحت تہران کو 3.67 فیصد سے زیادہ یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں۔

آئی اے ای اے نے گہری تشویش کا بھی اظہار کیا کہ ایران عالمی معائنہ کاروں کو دو اہم تنصیبات کا دورہ کرنے سے روک رہا ہے۔

Exit mobile version