یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں جنرل گرفتار:امریکی اخبار

ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں جنرل گرفتار:امریکی اخبار

واشنگٹن ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار’نیویارک ٹائمز‘ کے مطابق ایرانی حکام نے پاسداران انقلاب کے ایک جنرل کواسرائیل کے لیے جاسوسی کے شبے میں گرفتار کیا ہے۔ امریکی اخبار نے یہ انکشاف “پاسدارانِ انقلاب کے اعلیٰ عہدیداروں سے قریبی تعلقات رکھنے والے ایک شخص” کے حوالے سے کیا ہے۔
اخبار نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ میجر جنرل علی ناصری جنہیں جون کے اوائل میں خفیہ طور پر گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ پاسداران انقلاب کے انفارمیشن پروٹیکشن یونٹ میں سینیر کمانڈر تھے۔ انہیں اس حساس یونٹ کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

رپورٹ میں اشارہ کہا گیا ہے کہ میجر جنرل ناصری کی گرفتاری وزارتِ دفاع کے میزائل ڈویلپمنٹ پروگرام کے درجنوں ملازمین کی گرفتاری کے دو ماہ بعد عمل میں آئی ہے۔ایک ایرانی اہلکار کے مطابق ان گرفتاریوں کے پیچھے میزائل ڈیزائن کے منصوبوں سمیت خفیہ عسکری معلومات اسرائیل کو لیک کرنے کا شبہ ہے‘۔
امریکی اخبارنے سابق ایرانی نائب صدرعلی ابطحی کے حوالے سے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے ایرانی پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس سروس کے سربراہ حسین تائب کی برطرفی تہران کی جانب سے اس بات کا اعتراف تھا کہ اسرائیلی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے نئی قیادت کی ضرورت ہے۔ یہ برطرفی ایران میں حکمت عملی اور پروٹوکول کو دوبارہ ترتیب دینے کی کوشش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے اندر سیکیورٹی کی خلاف ورزیوں اور اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی کارروائیوں کے وسیع دائرہ کار نے پہلے ہی ہمارے سب سے مضبوط انٹیلی جنس ادارے کو کمزور کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورس ہمیشہ اسلامی جمہوریہ کی بنیاد رہی ہے اور گذشتہ برسوں کے دوران اسے نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز