چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںایران میں مزید تین افراد کو پھانسی

ایران میں مزید تین افراد کو پھانسی

تہران(ہمگام نیوز ) ایرانی رجیم نے ماجد کاظمی صالح میر ہاشمی اور سعید یغوبی کو اصفہان شہر میں مظاہرے کے دوران بندوق تاننے پر ‘محاربہ’ یا ‘خدا کے خلاف جنگ’ کا مجرم قرار دیکر پھانسی کی سزا سنائی تھی

اور تینوں کو آج جمعے کے دن پھانسی دی گئی

ماجد کاظمی، صالح میر ہاشمی اور سعید یغوبی کوگزشتہ برس نومبر میں گرفتار کیا گیا تھا جب کہ انہیں جنوری 2023میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

انسانی حقوق کے اداروں یورپ اور امریکہ نے ایران پر زور دیا تھا کہ وہ گزشتہ برس گرفتار کیے جانے والے تین افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد روک دے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان ویدنت پٹیل نے جمعرات کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی شہری ماجد کاظمی، صالح میر ہاشمی اور سعود یغوبی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرنا انسانی حقوق کی توہین کے مترادف ہو گا۔

گزشتہ برس مہسا امینی کرد کی پولیس حراست میں ہلاکت کے خلاف ایران بھر میں مظاہرے ہوئے تھے جن پر قابو پانے کے لیے ایرانی رجیم نے سینکڑوں افراد کو حراست میں لیا تھا۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بدھ کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران کے سرکاری میڈیا پر تینوں افراد کے جرم سے متعلق اعترافی بیانات جاری کرنے کے بعد سپریم کورٹ نے تینوں کی سزائے موت برقرار رکھی۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق بدھ کو تینوں افراد کے اہلِ خانہ کو ملاقات کی اجازت دی گئی اور یہ کہا گیاتھا کہ ان کی یہ آخری ملاقات بھی ہو سکتی ہے۔

مشرقِ وسطیٰ کے لیے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیانا التہاوی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران کے عدالتی نظام میں ششدر کردینے والےانداز میں تینوں افراد کے خلاف مقدمے چلائے گئے اور انہیں سزا سنائی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دورانِ تفیش تینوں پر تشدد ، زبردستی اعترافی بیانات کا حصول، ثبوتوں کی کمی اور منصفانہ طریقہ کار سے انحراف جیسی خامیاں کسی منصفانہ مقدمے کی شرائط کو ڈھٹائی سے نظر انداز کرنے کی ایک اور مثال ہے۔

واضح رہے کہ مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ایران بھر میں کئی ماہ تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہا تھا جس کے دوران سینکڑوں مظاہرین سمیت ایرانی اہلکار بھی ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز