زاہدان( ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز بدھ کو امیر آباد گرگان جیل میں گورگن جیل میں ایک بلوچ شہری کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا ۔

پھانسی پانے والے اس شہری کی شناخت حسن براہوہی ولد شریف براہوئی ساکن زابل ہے ۔ حسن کو 2017 میں گرگان میں منشیات سے متعلق الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

 واضح رہے کہ ایران کی مختلف جیلوں میں 29 اپریل سے لے کر 8 جون (چالیس دن) تک دو خواتین سمیت 47 بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔