سنندج(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق محسن مظلوم، ھژیر فرامرزی، وفا آذربار اور پژمان فتحی نامی چار سیاسی کرد قیدیوں کی سزائے موت پرآج بروز پیر 29 جنوری 2024 کو ایرانی شہر کرج کی قزلحصار جیل عملدرآمد میں لا کر انہیں پھانسی دے دی گئی۔
ایران کی عدلیہ سے قریبی خبر رساں ایجنسی میزان نے ان چاروں افراد کی سزا پر عمل درآمد کا اعلان کرکے انہیں پھانسی دینے کی خبر شائع کی۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کے احتجاج کے باوجود محسن مظلوم، ھژیر فرامرزی، وفا آذربار اور پژمان فتحی کو پھانسی دی گئی۔
ایران کے سکیورٹی اداروں نے ان چار کرد قیدیوں پر اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ساتھ تعاون اور اصفہان میں ایک صنعتی یونٹ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا تھا۔
محسن مظلوم، ھژیر فرامرزی، وفا آذربار اور پژمان فتحی کے اہل خانہ نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔















