Homeخبریںایران نے 18 بلوچوں کو جھوٹے الزامات کے تحت پھانسی...

ایران نے 18 بلوچوں کو جھوٹے الزامات کے تحت پھانسی دے کر بلوچ نسل کشی کی تسلسل کو برقرار رکھا ہے ـ حیربیار مری

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) فری بلوچستان موومنٹ کے صدر بلوچ قوم دوست رہنما حیربیار مری نے میڈیا میں جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کی مذہبی انتہا پسند حکمران ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں بلوچ قوم کی نسل کشی کر رہا ہے

انہوں نے کہا کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں 18 بلوچوں کی جھوٹے الزامات کے ذریعے پھانسی کوئی انہونی بات نہیں ہے ایران ایک خاص پالیسی کے تحت جعلی کیسز میں بلوچوں کی نسل کشی کر رہا ہے ـ

حیربیار مری نے مزید کہا کہ ہمارے پاس معلومات ہیں کہ ایران اگلے ہفتوں میں مزید بلوچوں کو زاہدان جیل میں پھانسی دینے والا ہے اور 120 کے قریب مزید قیدی پھانسی کے قطار میں ہیں ـ

فری بلوچستان موومنٹ کے صدر نے کہا کہ ایک طرف ایرانی حکمران بلوچ قومی نسل کشی میں ملوث ہے تودوسری طرف امریکہ یورپ انتہا پسند ایرانی حکمرانواں کو جگہ دے رہے ہیں ـ

 

انہوں نے سوال کیا کہ کیا ایران کے ہاتھوں قتل کئے جانے والے بلوچ یوکرینی سفید چمڑی کے لوگوں سے کم انسان ہیں؟

حیربیار مری نے کہا کہ ایران میں بلوچ دوسرے قوموں کے مقابلے میں آبادی کے تناسب سے کم ہیں لیکن پھر بھی ایران کی جیلوں میں گزشتہ مہینے ۲۵ فیصد بلوچوں کو ہی پھانسی دی گئی ہے ـ

بلوچ رہنما نے اس بات پر زوردیا کہ ایرانی حکمرانوں کے ہاتھوں بلوچوں کا قتل بلوچ قوم کی نسل کشی ہے اور اسے مغربی طاقتوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کو اسی تناظر میں دیکھنا چاہیے ـ

Exit mobile version