Homeانٹرنشنلایران کی بڑھتی دہشت گردی، امریکہ جوہری آبدوز مشرق وسطیٰ میں تعینات...

ایران کی بڑھتی دہشت گردی، امریکہ جوہری آبدوز مشرق وسطیٰ میں تعینات کرے گا

واشنگٹن (ہمگام نیوز) ایران کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور ایران نواز گروہ کے لبنان اور فلسطین سے اسرائیل پر راکٹ حملوں کے بعد امریکی بحریہ نے ٹام ہاک کروزمیزائلوں سے لیس جوہری آبدوز مشرق وسطیٰ روانہ کیا ہے۔

امریکی بحریہ کے ترجمان نے ہفتے کو آبدوز کی روانگی سے متعلق تصدیق کی ہے

بحری آبدوز سے داغے گئے ٹام ہاک کروز میزائل 2500 کلومیٹر فاصلے تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے دور رکھنے کے لیے وہ ’آخری حربے‘ کے طور پر طاقت کا استعمال کریں گے

سال 2003 میں جب امریکہ کی قیادت میں عراق پر حملہ کیا گیا تھا اس جنگ کے ابتدائی ایام کے دوران اور 2018 میں جب شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی اطلاعات کے بعد بھی ٹام ہاک کروز میزائل استعمال کیے گئے تھے۔

Exit mobile version