چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںایران کی جابر مذہبی حکمرانوں نے بلوچستان کو ایک مقتل گاہ میں...

ایران کی جابر مذہبی حکمرانوں نے بلوچستان کو ایک مقتل گاہ میں تبدیل کردیا ہے ۔ حیربیارمری

لندن (ہمگام نیوز) بلوچ قومی رہنماء اور فری بلوچستان مومنٹ کے سربراہ حیربیار مری نے اپنے تازہ ٹویٹ میں لکھا ہے کہ جابر ایرانی فارسی تھیوکریسی (مذہبی) حکمرانوں نے مقبوضہ بلوچستان کو بلوچ عوام کے لیے ایک مقتل گاہ میں تبدیل کر دیا ہے۔ ایرانی حکومت نے گزشتہ 5 دنوں میں 18 بلوچ شہریوں کو واہیاتی الزامات کے تحت سزائے موت دی ہے۔

بلوچ قوم دوست رہنماء نے مزید لکھا ہے کہ مغربی دنیا کی توجہ صرف یوکرین پر ہے اور مسلم دنیا صرف فلسطین اور کشمیر پر مرکوز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کے بڑے ادارے جان بوجھ کر ناانصافیوں کا شکار بہت سی قوموں کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

انہوں نے عالمی اداروں کو توجہ دلاتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں ایرانی ملاؤں کے ہاتھوں ہزاروں بلوچوں کو قتل کر دیا گیا ہے۔ بلوچ رہنما نے عالمی قوتوں کو بلوچ قوم کی انسانی حقوق کی پائمالی کی طرف توجہ دلاتے ہوہے مزید لکھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بلوچ قوم کی حالت زار کو تسلیم کیا جائے اور مزید نظر انداز نہ کیا جائے۔

بلوچ رہنما نے معمول کی طرح اپنے ٹویٹ کے آخر میں معروف ھاش ٹاگ #بلوچستان_ ایران_ نہیں ہے، #بلوچستان_ پاکستان_ نہیں_ہے کا استعمال بھی کیا۔

#BalochistanIsNotIran

#BalochistanIsNotPakistan

یہ بھی پڑھیں

فیچرز