شال (ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی ریاست نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی قابض فوج نے ایران کے زیر قبضہ بلوچستان (مغربی بلوچستان) کے اندر فضائی حملہ کرکے بی ایل اے اور دیگر آزادی پسند تنظیموں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
بی ایل اے پاکستان کے دعوے کی تردید کرتی ہیں۔ پاکستان نے مغربی بلوچستان کے اندر عام آبادی پر جارحیت کرکے بے گناہ بلوچوں کو شہید کیا ہے۔
واضح کرتا چلیں کہ بی ایل اے پاکستان اور ایران دونوں کو بلوچ سرزمین کے اوپر یکساں قابض تصور کرتی ہے۔ ایک قابض سے کُمک لیکر دوسرے کے خلاف جنگ کرنا ہرگز بی ایل اے کی پالیسی نہیں ہے۔














