دزاپ(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز ہفتہ کو خاش میں واقع ایرندگان کے گاؤں ڈمن میں مقامی لوگوں کی ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاش کے علاقے ایرندگان کے گاؤں ڈمن میں مقامی لوگوں نے ایک لاش برآمد کرکے انتظامیہ کو اس کی اطلاع دی ۔
تاہم خبر لکھے جانے تک اس شہری کی شناخت اور اس کی موت کیسے ہوئی اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
موصولہ تصاویر کے مطابق اس شخص کی لاش مکمل طور پر مسخ شدہ ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی موت کئی ہفتے قبل ہوئی تھی اور اس کے اردگرد کئی بڑے پتھر رکھے گئے تھے۔