بم (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق 10 اکتوبر بروز منگل کی صبح کے وقت بم جیل میں قید ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عملدرآمد کرکے اسے پھانسی دے دی گئی۔
تفصیلات کے بروز منگل کو بم جیل میں قید ایک بلوچ قیدی 30 سالہ حسیب علی زادہ ولد اکبر ساکن ایرانشہر کو پھانسی دی گئی۔ جو کہ کرمان کے علاقے ریگان میں رہتا تھا ۔
رپورٹ کے مطابق تقریباً دس سال قبل حسین کو ریگان میں قتل کے الزام میں گرفتار کرکے بم جیل منتقل کیا گیا تھا اور اسے عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔