پشاور( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق باجوڑ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 54 تک پہنچ گئی، 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے، مختلف اسپتالوں میں اب بھی درجنوں افراد زیر علاج ہیں، 38 افراد کی میتیں شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں، جاں ۔ بحق افراد کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کے علاقے خار میں اتوار کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کنونشن میں اس وقت خودکش دھماکا ہوا جب وہاں سیکڑوں افراد جمع تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کنونشن میں خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 54 ہوگئی جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے، درجنوں اب بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔