بارکھان(ہمگام نیوز) بارکھان کے علاقے بٹاکڑی میں پولنگ کے عملے اور فورسز پر شدید نوعیت کا حملہ، فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آواروں نے عملے کو پولنگ سٹیشن جانے سے روکے رکھا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حملہ ایک ریموٹ کنٹرول بم کے زوردار دھماکے سے شروع ہوا جسکا نشانہ عملے کی سکیورٹی میں شامل پاکستانی فورسز تھے۔

تفصیلات کے مطابق حملہ بارکھان کے علاقے بٹاکڑی میں جاری ہے، جہاں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے پولنگ کے کانوائے پر حملہ کیا گیا ہے۔ کانوائے میں پولنگ عملے سمیت پاکستانی فوج، پولیس، لیویز اور امیدواروں کے ایجنٹ شامل ہیں۔

حملے میں جانی و مالی نقصانات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حملہ ابھی تک جاری ہے۔ فورسز اور مسلح حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہورہا ہے، جسکی وجہ سے پولنگ عملہ تاحال متعلقہ پولنگ سٹیشن پر نہیں پہنچ سکا۔