شال(ہمگام نیوز ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گزشتہ شب 1 بجے بارکھان کے علاقے گم برکا میں ایک ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو راکٹ و دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ٹاور مشینری و جاسوسی کے آلات سمیت تباہ ہوگیا۔
مذکورہ ٹاور پاکستانی فوج و خفیہ ایجنسیوں کی ایماء پر علاقے میں جاسوسی کے مقصد سے لگائی گئی تھی۔
بی ایل اے تمام ٹیلی کام کمپنیوں کو ایک مرتبہ پھر سے تنبیہ کرتی ہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کو معاونت فراہم کرنے سے گریز کریں۔