شال ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 9 جولائی کو رات کے وقت ہمارے سرمچاروں نے بارکھان کے علاقے جوگیانی میں جاسوسی کے مقصد سے زیر تعمیر موبائل ٹاور کی سکیورٹی پر تعینات مسلح کارندوں پر راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
ٹاور کی سکیورٹی پر مامور مسلح افراد کٹھ پُتلی وزیر عبدالرحمن کھیتران کے کرائے کے کارندے تھے جوکہ پاکستانی فوج و ایجنسیوں کی خوشنودی کیلئے اس منصوبے کو تحفظ فراہم کررہے تھے۔
جاسوس ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور لگانے کے ان خفیہ منصوبوں کے بارے میں ہم پہلے ہی علاقے میں پمفلٹس کے ذریعے مقامی آبادی کو آگاہی جبکہ ٹھیکیداروں کو تنبیہ کرچکے ہیں۔