بزمان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز صبح مسلح چوروں کی بزمان تا دلگان ٹرانسپورٹ محور پر گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق جانبحق شخص کی شناخت 43 سالہ نبی ملازہی ہے جو کہ سراوان کا رہائشی بتایا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق مسلح چوروں نے اس شخص کا پیچھا کرنے کے بعد اس کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے وہ جانبحق ہوگیا اور گاڑی میں سوار اس کی حاملہ بیوی کے تمام زیورات لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ بزمان کے علاقے اور اس شہر کے مواصلاتی محور دلگان اور زہکلوت میں مسلح چوروں اور ڈاکوؤں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جب کہ حکومت اور سیکیورٹی حکام اس علاقے میں آئے روز قتل و غارت گری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر کوئی توجہ نہیں دیتے، اور چور دن کی روشنی میں گاڑیو پر حملہ کرتے ہیں

کہا جاتا ہے ان چوروں اور ڈکیتیوں پر قابض ایرانی فورسز کا ہاتھ ہے اور یہ وہ جرائم پیشہ افراد ہیں جن کو ایرانی فورسز بلوچ کشی کی لئے بھی استعمال کر رہا ہے