بدھ, جون 26, 2024
ہومخبریںبزمان سے لاپتہ ہونے کے 12 روز بعد ایک شخص کی لاش...

بزمان سے لاپتہ ہونے کے 12 روز بعد ایک شخص کی لاش برآمد

بزمان (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق اتوار کو ایک بلوچ شہری کی لاش جو کہ 4 جون کو اپنی رہائش گاہ بزمان سے مسکان کے آس پاس کے دیہات میں کام پر گیا تھا اور پھر مشکوک طور پر لاپتہ ہو گیا تھا، مقامی لوگوں کو اس کی لاش ملی۔ مقامی افراد ان کی لاش آپگرم چمگ قریب برآمد کرکے ہسپتال منتقل کردیا

 اس بلوچ شہری شناخت 43 سالہ محمد رضا رز ولد حسین ساکن گیمان ساکن بزمان سے ہوئی۔

 رپورٹ کے مطابق محمد رضا کام کے سلسلے میں قریبی گاؤں گیا اور معمول کے مطابق گاؤں مکسان میں ملازمت حاصل کی اور 4 جون کی شام کو کام سے فارغ ہو کر اپنے گھر واپس جانے کا ارادہ کیا لیکن وہ پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا اور اس کی کوئی خبر نہیں تھی اور اس کے اہل خانہ، رشتہ دار اور علاقہ مکین سرچ ٹیمیں بنا کر اسے ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے تھے۔

 12 دن کے بعد اس شہری کی لاش بزمان شہر کے آپ گرم چمگ کے آس پاس کے علاقہ مکینوں نے اچانک سے دریافت کی اور اسے فرانزک میڈیسن لے جایا گیا۔

 رپورٹ موصول ہونے کے وقت ان کی موت کی وجہ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے اور یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ وہ مارا گیا یا اپنی موت مر گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز