بسیمہ(ہمگام نیوز)بلوچستان کے علاقے بسیمہ میں کار حادثے کا شکار ہو گئی ،خواتین اور بچوں سمیت چار افراد جاںبحق اور تین شدید زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق بسیمہ کے علاقہ کینو کے چڑھائی پہ ایک کار کو خطرناک حادثہ پیش آیا ، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت چار افراد جاں بحق اور ایک بچی سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں کے حالت تشویشناک بتائی جارہی ہیں ۔حادثے کا سبب ٹائر برسٹ بتایا جارہا ہیں ۔زخمی اور جاں بحق افراد کا تعلق بسیمہ کے علاقہ سیاہوزئی سے ہے۔














