جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںبلوچستان: بارش اور طوفانی ہواؤں سے نظام زندگی درہم برہم،کیچ میرانی ڈیم...

بلوچستان: بارش اور طوفانی ہواؤں سے نظام زندگی درہم برہم،کیچ میرانی ڈیم سے پانی کا اخراج

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ طوفانی ہواؤں سے نظام زندگی سخت متاثر ہوا ہے۔ہرنائی، لورالائی، کوہ سلیمان رینج کے علاوہ چمن، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ، نوشکی، زیارت، کیچ، گوادر، لسبیلہ مکران ڈویژن میں بارش ہوئی۔دوسری جانب سندھ بلوچستان کی دو اہم قومی شاہراہوں کے شگاف مٹی سے بھر دیے گئے ہیں۔

 لسبیلہ میں کوئٹہ کراچی شاہراہ، اور بولان میں کوئٹہ سبی شاہراہ پر پھنسی لائٹ ٹریفک کو ریسکیو کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔سیلابی ریلوں سے ہرنائی پنجاب شاہراہ کے مختلف مقامات پر ٹریفک معطل ہے۔کیچ میں بارش کے بعد میرانی ڈیم بھرنے کے قریب پہنچ گیا، پانی کی سطح 243.70 فٹ ہوگئی ہے جبکہ میرانی ڈیم میں اسپل وے کی سطح 244 فٹ ہے۔علاوہ ازیں لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں واقع میرانی ڈیم حالیہ بارشوں کے باعث پانی سے بھر گیا ۔محکمہ آبپاشی کے مطابق کیچ میں میرانی ڈیم کے سپل وے سے پانی کا اخراج جاری رہا۔محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ میرانی ڈیم میں سپل وے کی سطح 244 فٹ ہے، جبکہ پانی کا اخراج 244 اعشاریہ 60 فٹ ہے۔ واضح رہے کہ کئی روز سے بلوچستان بھر میں بارشیں جاری ہیں، جن کی وجہ سے کئی علاقوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز