شال ( ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خاتون سمیت متعدد افراد ھلاک اور قتل کردیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے بلیدہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعہ مغرب کے وقت الندور کے مقام پر پیش آیا جہاں ناصر کریم ولد عبدالکریم نامی شخص کو نشانہ بنایا گیا جو موقع پر ہلاک ہوگیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں زبیر احمد اور عابد علی نامی دو افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

 ڈیرہ مراد جمالی کے قریب سیاہ کاری کے الزام میں خاتون کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق منگولی پولیس کی حدود گوٹھ حوران لہر میں سیاہ کاری کے الزام میں شوہر نے اپنے بھائی سے ملکر اپنی بیوی کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

چمن توبہ اچکزئی میں معمولی تنازعہ پر دو فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ 16 سالہ نوجوان فائرنگ کی زد میں آکر ھلاک ہوا۔

پنہور سنہڑی تھانہ ملگزار کی حد گوٹھ سردار عاشق علی جکھرانی میں دو سگے بھائی حمیداللہ اور آدم ولد موسیٰ قوم جکھرانی مچھلی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ واضح رہے کہ دونوں بھائی مچھلی کے تالاب پر مزدوری کرتے تھے مزید تحقیقات پولیس کر رہی ہے۔

علاوہ ازیں کوئٹہ بجلی تھانہ کی حدود میں 19 سالہ نوجوان عبدالہادی ولد سردار خان نے خود کشی کرلی۔

کوہلو کے تحصیل ماوند کے علاقے تھدڑی میں 14 سالہ بچہ پانی میں ڈوب کر جابحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھدڑی میں مال مویشیاں چراتے ہوئے 14 سالہ بچہ ظفر خان ولد شکل رمکانی میں پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ہے جس کے لاش کی تلاش میں لیویز فورس اور مقامی لوگوں کی جانب سے تلاش جاری ہے تاہم آخری اطلاعات آنے تک لاش برآمد نہیں ہوسکا ہے۔

دریں اثناء شیرانی دو موٹر سائیکلوں میں تصادم 2 جوان جاں بحق ایک زخمی ڈی آئی خان قومی شاہراہ سنگر کے مقام پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار اسلم خان شیرانی اور فاروق شاہ اصر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوا۔