کوئٹہ (ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے شمال مشرقی بلوچستان میں بارش اور سیلابی صورتحال برقرار۔ بالائی اضلاع میں سیلابی ریلوں سے مکانات، فصلیں اور رابطہ سڑکوں کو نقصان۔ چمن، قلعہ عبداللہ، پشین میں گردآلود طوفانی ہوائیں۔ زیارت، ہرنائی، دکی، بارکھان، موسیٰ خیل، رکھنی، میختر،قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ، ژوب، لورالائی، شیرانی، دہاناسر میں بارش۔

قلعہ سیف اللہ کے نواحی علاقوں میں سیلابی ریلے آبادی میں داخل ہونے سے گھروں کو نقصان۔ دکی میں سیلابی ریلہ گاڑی بہا لے گیا، مسافر محوظ، گاڑی نکال لی گئی۔ دریائے ژوب میں ڈوبنے والے دو افراد کو ریسکیو ٹیم نے بچا لیا۔ دوسری جانب این ایچ اے حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بولان میں پنجرہ پل کے عارضی راستے کی تعمیر ومرمت کا کام جاری ہے۔ عارضی راستے کا ایک حصہ ہلکی ٹریفک کیلئے بحال ہے، بولان پنجرہ پل کازوے سڑک کی مرمت مکمل ہوکر آج بھاری ٹریفک کےلئے کھول دیا جائے گا۔

 شیرانی این 50 ژوب ڈی آئی خان شاہراہ پر دہاناسر میں لینڈ سلائیڈنگ، گزشتہ رات روڈ کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا، ژوب ڈی آئی خان ہائی وے آمدورفت کےلیے بحال کردی گئی۔ لسبیلہ میں کوئٹہ کراچی سیلاب متاثرہ شاہراہ عارضی مرمت کے بعد جزوی آمدورفت کےلئے بحال کردی گئی۔ لسبیلہ میں ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات، پلوں کی عدم تعمیر سے ذرائع آمدورفت متاثر ہیں۔