شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںبلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری، تربت سے دو اور نوجوان...

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری، تربت سے دو اور نوجوان لاپتہ

تربت(ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ چند ماہ کے دوران اس میں اضافہ ہوگیا ہے، تربت سے ایک اور نوجوان لاپتہ کر دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تربت کے علاقے آبسر آسکانی بازار سے کل رات 3 بجے آصف ولد قاسم کو لاپتہ کردیا گیا۔

دوسری جانب تربت کے علاقے شاہی تمپ میں گزشتہ رات سی ٹی ڈی اور قابض پاکستانی فورسز نے علی احمد ولد ظریف کو جبری گمشدگی کا شکار بنا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز