اتوار, جون 30, 2024
ہومخبریںبلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری، تمپ سے نوجوان دوبارہ لاپتہ

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری، تمپ سے نوجوان دوبارہ لاپتہ

تمپ(ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق تمپ سے نوجوان دوسری مرتبہ لاپتہ ، تفصیلات کے مطابق دازن تمپ سے براہمدگ نواز دوبارہ لاپتہ ہوگیا ،براہمدگ ولد نواز، عمر اٹھارہ سال، سکنہ دازن تحصیل تمپ، کل رات گئے انکو گھر واقعہ دازن سے دوسری مرتبہ جبری گمشدگی کا نشانہ بنا کر لاپتہ کر دیاگھر والوں کے مطابق کل رات تیسری پہر گھر والوں کو تشدد کا نشانہ بنانے، انہیں دھمکایا اور زدکوب کرنے کے بعد گھر والوں کے موبائل-فون چھینے اور براہمدگ کو لاپتہ کردیا۔

براہمدگ کو اس سے پہلے 14 اکتوبر 2023 کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا جسے بعد ازاں 6 فروری 2024 کو چھوڑ دیا گیا تھابراہمدگ کی دوبارہ جبری گمشدگی سے انکے گھر والے شدید ازیت کا شکار ہیں، انہوں نے براہمدگ کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز