دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںبلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کا سلسلہ جاری ہے، 25اپریل سے...

بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کا سلسلہ جاری ہے، 25اپریل سے مزید بارشوں کے امکانات پیش

کوئٹہ(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کا سلسلہ تاحال جاری ہے ، محکمہ موسمیات کے بلوچستان میں بارشوں کے نئے اسپیل کے داخلے کی پیشگوئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق 25 اپریل سے بارشوں کا نیا سپل بلوچستان میں داخل ہوگا، جس سے نشیبی علاقے زیر آب اور ندی نالوں میں طغیانی آ سکتی ہے جبکہ راستے پانی میں بہہ جانے سے تفتان کے ٹرانسپورٹ مالکان نے بس اور ویگن سروس بند کردی۔اس کے علاوہ کوئٹہ کے اکثر علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں سے متحدہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب نے طوفان برپا کر رکھا ہے کئی علاقے زیرآب ہوگئے ہیں، زرعی نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ جبکہ شاہراہوں کو نقصان پہنچنے کے علاوہ مواصلاتی نظام تباہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز