دشتیاری(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق شدید بارشوں، نہروں میں طغیانی اور سیلاب میں سینکڑوں دیہات کے محاصرے کے باعث سیلابی پانی میں ڈوبے شہریوں کے کچے مکانات تباہ ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے دشتیاری سمیت گردونواح کے تمام علاقے سیلابی ریلوں میں بہہ کر کئی کچھے مکانات مکمل تباہ ہوگئے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے ایران کے حکام کی نااہلی کی وجہ سے امدادی ترسیل میں سست روی کی وجہ سے پیرسہراب، پلان اور تلنگ سیکٹر تشویشناک صورتحال سے دوچار ہیں اور سینکڑوں دیہات سیلاب میں گھرے ہوئے ہیں اور صرف شہریوں کی جانب سے امدادی سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔