کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچستان کے شمال مشرقی اور ساحلی علاقوں میں گرد آلود طوفانی ہواں سے موسم اچانک تبدیل ہوگیاپی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں طاقتور مغربی سسٹم سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اور طاقتور مغربی سسٹم بلوچستان کی جانب بڑھ رہا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق کل سے بلوچستان میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے چمن، پشین، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، سبی، قلات، ژوب، خضدار، مکران، پنجگور، تربت، گوادر، لسبیلہ اور ہرنائی میں بارش ہوسکتی ہے پی ڈی ایم اے کے مطابق قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، دکی اور لورالائی میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے جس سے نشیبی علاقے زیرِ آب آسکتے ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ہدایت دی ہے ـ
دریں اثناء محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکان ہے۔ مغربی ہوائیں آج رات سے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ بارشوں کا نیا سلسلہ مئی کے پہلے ہفتے تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان اور سندھ میں 27 اپریل سے 3 مئی تک بارش کا امکان ہے۔
کوئٹہ، ژوب، بار کھان، قلعہ سیف اللہ، خضدار، چمن،لسبیلہ, قلعہ عبداللہ,مستونگ,پشین،مکران, سبی, نصیر آباد,نوشکی، لسبیلہ، آواران، خاران اور قلات میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے محمکہ موسمیات کے مطابق آج شام سے راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال، جہلم میں بھی بارش کا امکان ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشین گوئی کی گئی ہے محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو اور بینظیر آباد میں بھی بارش ہوگی جبکہ 30 اپریل سے 5 مئی تک پونچھ، باغ، کوٹلی، نیلم میں بھی دوبارہ بارشیں رنگ جمائیں گی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم رہاچھور میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ جیکب آباد، مٹھی، نواب شاہ اور سبی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔