لندن (ہمگام نیوز) بلوچ قومی رہنما اور فری بلوچستان مومنٹ کے سربارہ حیربیارمری نے سوشل میڈیا ایکس کے ذریعے اپنے بیان میں پنجگور اور تربت پر ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کو بزدلانہ عمل گردانتے ہوے کہا ہے ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں بلوچ خواتین اور بچوں شہید ہوچکے ہیں۔ انہوں لکھا ہے وہ ایران کے بزدلانہ میزائل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
بلوچ رہنما نے مزید کہا ہے کہ چین پاکستان اور ایران منظم طریقے سے بلوچ قوم کو دبانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ چین کا ایران کے ساتھ 400 بلین ڈالر کا معاہدہ اور پاکستان کو 100 بلین ڈالر کا قرضہ دینا، انکے یہ تمام باہمی معاہدے اس نیت کے ساتھ انجام پا رہے ہیں تاکہ بلوچ قوم کی نسل کشی اور بلوچستان کی نوآبادکاری میں آلہ کار کے طور پر کام آسکیں۔
قومی رہنما نے کہا ہے کہ بلوچ عوام پرعزم ہیں وہ ایرانی ریاست کی طرف سے ایرانی اور پاکستانی مقبوضہ بلوچستان دونوں میں ہونے والے مظالم کو نہ بھولیں گے اور نہ ہی ان جابر قبضہ گیر ریاستوں کے بربریت کومعاف کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قابض ایرانی آرمی سپاہ پاسداران انقلاب نے پنجگور کے نواحی علاقوں میں میزائلوں سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے دو معصوم بچے شہید جبکہ متعدد خواتین اور بچے زخمی ہوئے تھے ـ