ہنوفر (ہمگام نیوز) 27 مارچ 1948کو بلوچستان پر جبری قبضے کے خلاف یوم سیاہ کے حوالے سے فری بلوچستان موومنٹ (جرمن برانچ )نے جرمنی کے شہر ہنوفر کے مرکزی اسٹیشن کے سامنی احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بلوچستان کے قبضے کی مذمت کی گئی تھی، جن پر مختلف نعروں سے بلوچستان کی آزادی کی وکالت اور جبری قبضے کی مذمت کی گئی تھی۔ مزید برآں، بلوچستان کی صورتحال کے بارے میں مقامی لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیےجرمن زبان مین معلوماتی پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔
مظاہرین میں سے ایف بی ایم کے جرمن برانچ کے آرگنائزر اشفاق بلوچ ، سیاسی کارکن ممتاز بلوچ ، فارس بلوچ خدادا بلوچ اور ابوبکر نے خطاب کیا۔ جبکہ ماڈریٹر کی ذمہ داری نوید احمد نے ادا کی۔
مقّررین نے بلوچ کارکنوں کی حالت زار پر روشنی ڈالی، خاص طور پر وہ لوگ جو بلوچ یکجہتی (بی وائی سی) سے وابستہ ہیں، جن کے اراکین کو پاکستانی فورسز نے اغوا، تشدد اور قتل کا نشانہ بنایا ہے۔ مظاہرین نے پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ BYC کے کارکنوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو روکے اور BYC کی قیادت سمیت تمام بلوچ نظربندوں کو رہا کرے۔
انہوں نے مزید اقوام متحدہ، یورپی یونین اور دیگر بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر مداخلت اور تحقیقات کریں، عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ آزادی اور انصاف کی جدوجہد میں بلوچ قوم کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہوں۔