مہگس (ہمگام نیوز ) مہگس کے امام جمعہ مولوی عبدالخالق حسین زہی نے بلوچستان کو تقسیم کرنے اور بلوچستان کا نام مٹانے کے منصوبے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل ناقابل برداشت ہے اسے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا: ملک کے سیاستدان مختلف طریقوں سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی پیدا کر سکتے ہیں اور جان لیں کہ یہ صوبے (مقبوضہ بلوچستان ) کا نام مٹانے اور تقسیم کرنے سے ترقی نہیں کرے گا ۔
مولوی حسین زہی نے کہا:بلوچستان کا نام بلوچ قوم کی علامت اور شناخت ہے، اور اگر صوبے کو تین یا چار حصوں میں تقسیم کیا گیا تو وہاں عدم تحفظ پیدا ہو جائے گا [عوام بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے]، اس لیے سب سے بہتر بات یہ ہے کہ اس کا احترام کیا جائے۔ ان لوگوں کی رائے ہے اور اگر حکام نے صوبے کی معاشیت کو تباہ کیا ہے تو کم از کم اس کا نام و نشان ہی برباد نہ کریں۔
امام جمعہ مہگس نے مزید کہا کہ صوبے کو ایک ہی نام کے ساتھ اور تقسیم کے بغیر رکھنا اعلیٰ عہدہ داروں کی بھلائی کے لیے ہے جو فیصلہ کرتے ہیں اور اگر کوئی فیصلہ کرنا ہے تو اہل علم اور علماء کو کرنا چاہیے۔ سب سے بڑھ کر مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی اور جو اس سرزمین اور عوام کے محسن ہیں ان سے رائے طلب کی جائے، ورنہ زبردستی اور عوام کی رضامندی کے بغیر یہ منصوبہ عدم تحفظ اور بدحالی کے ساتھ ساتھ تباہی و بربادی لائے گی ۔