شال (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق
بلوچستان ،5996 سرکاری اسکول چاردیواری سے محروم ،3ہزار اسکولز کھلے آسمان تلے قاہم ہیں ،محکمہ تعلیم نے کہا کہ 10285 سرکاری اسکول بجلی ،6912 ٹوائلٹس سے محروم ہیں ۔
محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق بلوچستان میں سرکاری اسکولوں کی مجموعی تعداد 15270 ہے، محکمہ تعلیم کے کے مطابق 15270 اسکولوں میں سے 10285 میں بجلی دستیاب نہیں ،9014 اسکولوں میں پینے کا پانی، 6912 ٹوائلٹس سے محروم ہیں ۔
بلوچستان کے 5996 اسکولوں کی چار دیواری نہینے ، 3 ہزار اسکولز کھلے آسمان تلے قاہم ہیں، 5 برسوں میں اسکولوں کیلئے ترقیاتی بجٹ میں 50 ارب روپے دیے گئے ، دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ 25 ارب سے زائد کی رقم ترقیاتی بجٹ میں رکھی گئی ہ
ے ۔