تہران/زاہدان(ہمگام نیوز) تازہ ترین رپورٹ کے بروز منگل کی شام کو قابض ایرانی حکومت سے وابستہ بعض میڈیا اور ٹیلی گرام چینلز نے بلوچستان کے سرحدی(جعلی سرحد )علاقوں میں قابض پاکستان اور ایران کی مشترکہ فوجی اور انٹیلی جنس کارروائیوں کا اعلان کرکے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کئیے ہیں ۔
مزید رپورٹ کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل قابض ایران اور پاکستان کی سرحد (جعلی سرحد / گولڈ اسمتھ لائن) پر جنگی جہازوں نے سبزکوہ نکر، پروم اور گر کے علاقوں میں فضائی حملے کیے جو کہ کئی دیہات پر مشتمل ہے، جبکہ جنگی جیٹ طیاروں کی پروازیں اب بھی جاری ہیں، جو کہ وہاں کی بہت سنگین صورتحال ہے ۔ فضائی بمباری کے باعث ہونے والے دھماکوں کی آواز اتنی بلند تھی کہ ہدف والے علاقے سے دور دور تک سنی گئی۔
قابض پاکستان کے مقبوضہ بلوچستان کے ایک سابق وزیر جان اچکزئی کی جانب سے اپنے X صفحہ پر شائع کردہ ٹویٹ میں پاکستان کی طرف سے ان حملوں کی واضح طور پر تصدیق کی گئی ہے۔
ابھی تک اس فضائی بمباری اور حملہ شدہ اہداف کی مزید تفصیلات شائع نہیں کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ یہ حملے اس وقت ہوئے جب قابض ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کا دورہ کیا اور اس ملک کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔