ڈیرہ بگٹی(ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاعات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں خفیہ اداروں اور سی ٹی ڈی کی ایک نئی ٹیم کوئٹہ سے پہنچی ہیں جن کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کی جارہی ہے۔
گزشتہ دو دنوں سے بیس سے زائد لوگوں کو لاپتہ کیا ہے۔ جس میں سے زیادہ تر کی شناخت نہیں ہوسکی ہے یا پھر لواحقین کو میڈیا میں جانے سے ریاستی اداروں کی طرف سے روکا جارہا ہے۔
جبکہ چند افراد کی شناخت ہوگئی ہیں جن میں حبیب اللہ ولد ٹیلی خان بگٹی، عالمان ولد وندو بگٹی، لطیف ولد جوانسال بگٹی اور عزت دین ولد رحیم بخش بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واضع رہے کہ ضلع ڈیرہ بگٹی بھر میں گزشتہ دو روز سے انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا گیا ہے جس کے سبب مزید معلومات کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے۔