Homeخبریںبلوچستان کے مختلف اضلاع میں سانحہ بارکھان اور بلوچ بیٹی ماحل بلوچ...

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سانحہ بارکھان اور بلوچ بیٹی ماحل بلوچ کی بازیابی کیلے مظاہروں کا انعقاد کیاگیا

اوستہ محمد (ھمگام نیوز) سانحہ بارکھان کے خلاف ریلی نکالی گئی ریلی میں مختلف مکاتب فکر کے افراد سمیت سیاسی سماجی کارکنوں بی این پی مینگل،نیشنل پارٹی،جمعیت علما اسلام،پیپلز پارٹی،کے کارکن شریک ہوئے ریلی۔

 رند ہاس سے نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں مقررین نے سانحہ بارکھان کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز واقع قرار دیا ۔

ریلی سےمقررین نے خطاب نے کہا کہ ایک نام نہاد سردار نے بلوچوں کی شاندار روایات کو اپنے تکبر تلے کچل دیا ہے بے گناہ افراد کا بہیمانہ قتل اور نجی جیل میں قید خواتین اور بچوں پر انسانیت سوز تشدد انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مبینہ طور پر جرم میں ملوث نام نہاد سردار کھیتران کے خلاف فوری کاروائی کی جائے انہیں بلوچستان کابینہ سے بر طرف کر کے گرفتار کیا جائے تاہم انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مبینہ ملزم کو تحفظ دیا جا رہا ہے ایف آئی آر میں ملزم کی بجائے نا معلوم کا اندراج مقتولین کو انصاف کا راستہ روک دیا ہے ۔

Exit mobile version