کوئٹہ (ھمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی ٹوئٹس میں لکھا ہے کہ سپریم کورٹ متنازع ہے یہاں تک کہ پاکستان کے موجودہ اور سابق وزرائے اعظم بھی اِس پر اعتماد کھو چکے ہیں۔ 

 

انہوں نے لکھا ہے کہ فوج کے زیر اثر کرپٹ پاکستانی عدالتوں کے بارے میں امریکی محکمہ خارجہ کی حالیہ رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ شفافیت نہیں ہے۔ پھر بلوچ اس عدلیہ پر کیسے یقین کرتے؟ 

 

انہوں نے لکھا ہے کہ دوسری جانب پاکستان کی حکمران جماعت اپنے حالیہ فیصلے کو تسلیم نہیں کر رہی۔ بلوچ قومی تحریک آزادی کو کچلنے کے لیے قانونی برادری اور فوج ایک پیج پر ہیں۔ محکمہ خارجہ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس UNHCR, امریکی صدر جو بائیڈن اور ایمنسٹی کو بلوچستان میں پاکستان کے اقدامات کا نوٹس لینا چاہیے۔  

 

انہوں نے ٹوئٹ میں اقوامِ متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ بلوچستان کو تنازعات کا علاقہ قرار دے اور فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجے۔