شال (ہمگام نیوز) گدان آنلائن ٹی وی پر آج اٹھارہ فروری کو بلوچ آزادی پسند رہنما اور فری بلوچستان موومنٹ کے صدر حیربیار مری کا ایک مفصل انٹریو شائع کیا جائیگا۔

یاد رہے کہ گدان آنلائن ٹی وی بلوچستان کے حوالے سے بلوچ سیاسی میدان سے متعلق ہر طبقہ فکر کا نقطہ نظر سامنے لانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے، اس ضمن میں اٹھارہ فروری کو بلوچ آزادی پسند رہنما حیربیار مری کا انٹریو شائع کیا جارہا ہے۔

پاکستان و ایران کا بلوچستان پر جبری قبضے اور بندربانٹ کے خلاف بلوچ قومی مزاحمتی عمل تو عرصہ دراز سے جاری و ساری ہے لیکن اس صدی کے اوائل میں شروع ہونے والے حالیہ منظم تحریک اپنے ماضی کے تحریکی تجربات سے یکسر مختلف اور خاصے منظم انداز میں گذشتہ پچیس سالوں کی نشیب و فراز کے ساتھ جاری و ساری ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ تحریکی انتظام و انصرام کا سہرا حئیربیار مری کے سر جاتا ہے جہاں انہوں بلوچ قومی بکھرتی ہوئی قوت کو انیس سو اٹھانوئے سے لیکر آج تلک سمیٹنے اور یکجاہ کرنے جی فراخ دلانہ کوششوں کو ہمیشہ جاری رکھا، لیکن بدقسمتی سے گذشتہ پچیس سالہ تحریکی دورانئیے میں گروہی اور مفاداتی سیاست کی بہاؤ میں بہتے ہوئے کئی تحریکی ساتھیوں نے حیربیار مری کے پختہ سیاسی وژن اور ہمہ گیر راجی سوچ و فکر کے برعکس گروہی مفادات و ذاتی عناد کو برتر رکھا اور بلوچ اجتماعی مفادات کو دانستہ یا نا دانستہ بنیادوں پر نقصان پہنچایا۔

یہی امید کی جارہی ہے کہ گدان ٹی وی کے اس انٹریو میں بلوچ راجی راہشون حیربیار مری گزشتہ دو دہائیوں پر مشتمل آزادی پسند سیاسی صفوں کے درمیان ابھرنے والی اختلافات و انحرافی اقدامات کا بھی خلاصہ کریں گے۔