ڈی جی خان (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے ناکہ بندی، گرفتاریوں، تشدد، دھونس و دھمکیوں کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں ڈیرہ غازی خان سے لوگوں نے ریلی میں شرکت کی اور بلوچستان میں ریاستی جبر کیخلاف بھرپور آواز اٹھائی۔

 مکران سے لیکر ڈیرہ غازی خان تک تمام بلوچ اس وقت ریاستی جبر اور ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف یک آواز اور ایک قوت بن چکے ہیں۔ ریاست گزشتہ دو دہائیوں سے بلوچستان میں آگ لگا چکی ہے، ایسا کوئی گھر نہیں جہاں سے کسی کو لاپتہ نہیں کیا گیا یا اس کی مسخ شدہ لاش نہیں پھینکی گئی اور اب ہر دوسرے گھر سے کسی نوجوان کو فیک انکاؤنٹر میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بلوچ قوم اس ریاستی قتل و غارت کیخلاف منظم ہے اور ایسے ہی منظم رہے گی۔