ڈی جی خان (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچ لانگ مارچ پر تشدد کیخلاف ڈی جی خان احتجاج پر کریک ڈاؤن، متعدد افراد گرفتار، بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچ لانگ مارچ پر تشدد کیخلاف ڈیرہ غازی خان میں ہونے والے پرامن احتجاج پر ایک مرتبہ پھر ریاستی کریک ڈاؤن جاری ہے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق 15 سے زائد افراد کو اٹھا کر لے گئے جبکہ تشدد سے کئی افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ ہر جگہ تشدد اور نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اس نسل کشی کو روکنے کیلئے آواز اٹھائیں۔