ڈیرہ اسماعیل خان( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی و ماورائے عدالت قتل کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا کوئٹہ تا اسلام آباد لانگ مارچ ڈیرہ اسماعیل خان پیچنے پر بڑی تعداد میں عوام اور سیاسی رہنماؤں نے شرکا کا پر تپاک استقبال کیا، بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے بلوچ لاپتہ افراد کے قتل اور بلوچ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف لانگ مارچ کے شرکاء کے قافلہ کا ڈیرہ اسماعیل خان میں احتجاجی مظاہرہ، بڑی تعداد میں مرد و خواتین کی شریک۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے غیور عوام نے ظلم و جبر کے خلاف تاریخ ساز بلوچ لانگ مارچ کو ڈیرہ اسماعیل خان پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا اور بلوچوں کی جاری جدوجہد کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔