جنرل باڈی اجلاس کے آخر میں یوکے چیپٹر زون کے صدر ماسٹر منظور بلوچ قومی اور مزاحمتی شاعر قاضی مبارک کی زندگی پر مختصر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کی اور کہا کہ تاریخ نے ہمیشہ ان لوگوں کو زندہ رکھا ہے جن لوگوں نے مشکل وقت میں اپنے عمل اور فکر سے اپنے معاشرے کی فکری رہنمائی کرتے رہے ہیں اور قاضی مبارک ایسے ہی ایک عظیم ہستی تھے جنہوں نے مشکل حالات میں اپنی شاعری کے ذریعے بلوچ قوم اور بلوچی زبان کی خدمت کی ۔















