شال(ہمگام نیوز ) بلوچ وائس فار جسٹس اور جبری لاپتہ سیف اللہ رودینی کے خاندان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک مہم چلائی گئی، یہ مہم سوراب بلوچستان کے رہائشی سیف اللہ رودینی کی جبری گمشدگی کو 10 سال کا طویل عرصہ مکمل ہونے کے موقع پر چلائی گئی۔ سیف اللہ کو 22 نومبر 2013 کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا تھا، وہ محمکہ پولیس میں ملازم تھا اور اب تک لاپتہ ہیں۔
مہم میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں و پارٹیوں کے رہنماؤں و کارکنوں، انسانی حقوق کے کارکنوں، سوشل میڈیا ایکٹوسٹس سمیت وکلاء و صحافیوں نے حصہ لیا اور انہوں نے جبری لاپتہ سیف اللہ رودینی سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے جبری گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں قتل کرنے کا سلسلہ روکنے کا مطالبہ کیاگیا۔