چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںبلوچ پناہ گزین کے ساتھ نسل پرستانہ ہتھکنڈوں کی مذمت کرتے...

بلوچ پناہ گزین کے ساتھ نسل پرستانہ ہتھکنڈوں کی مذمت کرتے ہیں : ارتھ ورکس

کینیڈا (ہمگام نیوز) ماحولیاتی تحفظ کے تنظیم نے بیبرگ گولڈ کے سی ای او ( مارک پرسٹو) کے بلوچ پناہ گزین پر نسلی تعصب پر مبنی جملے کسنےکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ارتھ ورکس لطیف بلوچ کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے

تنظیم نے مزید کہا کہ ہم دنیا بھر کی کمیونٹیز کے نقصان کو روکنے کا بیرک گولڈ سے مطالبہ کرتے ہیں۔

ہم اس طرح کمیونٹیز کو خاموش کرنے کے نسل پرستانہ ہتھکنڈوں کی مذمت کرتے ہیں۔ اور اس کی تمام شکلوں میں نسل پرستی اور نظام جبر کو چیلنج کرنے کا عہد کرتے ہیں۔

واضح رہے کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ نے قابض پاکستان کے ساتھ بلوچستان میں ریکوڈک سونے اور تانبے کے ذخائر نکالنے 1 کا معاہدہ کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ریکوڈک کا شمار بلوچستان میں تانبے اور سونے کے سب سے بڑے جبکہ دنیا کے چند بڑے ذخائر میں ہوتا ہے۔

اس نام نہاد معاہدے کو بلوچ قوم نے پہلے ہی مسترد کر دیا ہے ۔ اس طرح کے کسی معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے بلوچ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بلوچ سرزمین پر بلوچ قومی وسائل کا سودا کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔

ریکوڈک کے قریب ہی سیندک کا مقام ہے جہاں ایک چینی کمپنی ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے تانبے اور سونے کے ذخائر کو پاکستان فوج کی مدد سے لوٹ رہا ہے ۔ تانبے اور سونے کے دیگر ذخائر کے ساتھ ساتھ چاغی میں زیر زمین موجود بڑی تعداد میں دیگر معدنیات کی دریافت کے باعث ماہرین ارضیات چاغی کو معدنیات کا ‘شو کیس’ کہتے ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز