شال (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے شال، سریاب سے ہفتہ کی صبح قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں تشدد کے بعد حراست میں لی جانے والی بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ کو منظر عام پر لا کر شال جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر چار خواتین کو قابض فورسز نے تھری ایم پی او کے تحت ایک ماہ کے لیے جیل منتقل کیا ہے۔
واضح رہے کہ ماہ رنگ بلوچ کی جبری گمشدگی کے بعد بلوچستان بھر میں شدید احتجاج دیکھنے میں آیا تھا، اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے ان کی بازیابی کا مطالبہ کیا ت
ھا۔