سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںبلیدہ، بم پھٹنے سے دو بچے زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

بلیدہ، بم پھٹنے سے دو بچے زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

کیچ (ہمگام نیوز) بلیدہ کے علاقے کوشک میں بم پھٹنے سے دو بچے زخمی ہوگئے ہیں جن میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق بلیدہ کے علاقہ کوشک میں بم پھٹنے سے دو افراد زخمی ہوگئے جن کی شناخت حلیم ولد کریم جان اور طارق ولد یار محمد ساکنان کوشک بلیدہ سے کی گئی ہے۔

زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک شخص شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے جبکہ دوسرے کی حالت قدرے بہتر ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مزکورہ دونوں بچے چراوے ہیں جہاں بکریاں چراتے چراتے انکے ہاتھ ایک بم لگی جسے کھیلتے کھیلتے دھماکہ ہوا جس میں دونوں زخمی ہوئے۔ پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز