یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںبلیدہ سے دو بھائیوں سمیت پانچ بلوچ فرزند پاکستان آرمی کے ہاتھوں...

بلیدہ سے دو بھائیوں سمیت پانچ بلوچ فرزند پاکستان آرمی کے ہاتھوں جبراً لاپتہ

کیچ (ہمگام نیوز) بلیدہ سے قابض بلوچ دشمن پاکستان آرمی نے دو سگے بھائیوں سمیت پانچ بلوچ نوجوانوں کو جبری طور پر اغواء کرکے گمشدگی کا شکار بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر کیچ کے علاقے بلیدہ کے میناز میں ڈنِ سر کے مقام پر پاکستان آرمی نے بلوچ چادر و چاردیواری کی تقدس کو پامال کرتے ہوئے مقامی بلوچ آبادی پر دھاوال بول دیا۔

پاکستان آرمی نے چھاپے کے دوران دو سگے بھائیوں غفور ولد حمید، عبدالباسط ولد حمید، وسیم ولد حاجی اشرف، عزیز ولد حکیم اور یار جان ولد منظور کو زبردستی اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز