بلیدہ(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے بلیدہ میں واقع کوشک سکول کو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلیدہ کیچ میں مذکورہ سکول کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہاں ریاستی انتخابات کیلئے پولنگ جاری تھا۔ پولنگ کے شروعاتی گھنٹوں میں ہی پولنگ سٹیشن کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں تاحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

ادھر واضح رہے کہ آج بروز 8 فروری کو بلوچستان میں پاکستانی انتخابات کے سلسلے میں تمام علاقوں میں پولنگ کی سرگرمیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے معلومات کے وصول میں مشکلات درپیش ہیں۔