کیچ (ہمگام نیوز) بلیدہ کے علاقے میناز میں رات گئے پاکستانی فورسز نے مقامی آبادی کے گھر پر دھاوا بول دیا اور رہائشیوں کو زدکوب کیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق رات کی تاریکی میں فورسز نے کئی گھروں پر چھاپے مارے اور گھروں میں موجود خواتین سمیت لوگوں کے موبائل فونز بھی چھین لیئے۔

چھاپے کے دوران پاکستانی فورسز نے 2 معصوم کمسن بلوچ نوجوانوں کو شدید تشدد کے بعد اغواء کرکے اپنے روایتی جبراً گمشدگی کا شکار بنا دیا۔

چھاپے کے دوران لاپتہ ہونے والے بلوچ فرزندوں کی شناخت نسرم ولد پیربخش اور فیروز ولد غنی کے ناموں سے شناخت کی گئی ہیں۔