بلیدہ (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بلیدہ گلی سے تعلق رکھنے والے نوجوان جانبحق ہوگئے ۔

جانبحق ہونے والے کی شناخت نوید ولدیت حمید کے نام سے ہوئی جو گلی بلیدہ کا رہائشی بتایا جاتاہے ۔

 ذرائع کے مطابق مقتول گزشتہ شام اپنے گاڑی کے زریعے گھر سے نکلے تھے رات گئے تک واپس نہیں آئے آج صبح جنتری ندی سے مقتول کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی ہے ۔