بندر عباس(ہمگام نیوز اطلاع کے مطابق بروز ہفتہ بندر عباس کے علاقے جلابی میں قابض ایرانی فورسز نے ایک ایندھن برادر گاڑی پیچھا کرتے ہوئے گاڑی پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی جس سے دو بلوچ تیلکش شہید ہوگئے م
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر بندرعباس (گمبران) کے علاقے جلابی میں قابض ایرانی فورسز نے ایک بلوچ کی ایندھن بردار گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی نے آگ پکڑ لی جس سے گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی گاڑی میں سوار 15 سالہ محمد خانشاں اور 20 سالہ یونس چاہ احمدی شہید ہوگئے دونوں کا تعلق کہورستان بندرعباس سے بتایا جاتا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق قابض فورسز نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے الٹنے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔