بندر عباس (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بندر عباس تا پہرہ شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں چھ افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر بندر عباس (گمران) تا پہرہ شاہراہ پر بندر عباس جانی والی ایک مسافر بس سڑک سے ہٹ کر کمبھے سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق، “آج صبح 7 بجے بندر عباس سے 30 کلومیٹر دور پہرہ شاہراہ پر بس سڑک سے ہٹنے کے بعد گاڑی کا بس کا ٹائر پھٹنے کے باعث بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی، جس سے 6 مسافر زخمی ہو گئے”۔