بندرعباس ( ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 28 اگست کو ایک اور بلوچ قیدی کی پھانسی کی تصدیق کے بعد بندر عباس سینٹرل جیل میں سزائے موت پانے والوں کی تعداد دو ہوگئی۔ اس بلوچ قیدی کی شناخت 27 سالہ سعید سابوکی ولد میردرہے شادہ شدہ اور تین کمسن بچوں باپ ہے جو کہ محمد آباد گاؤں ایرانشہر کاؤنٹی کا رہائشی ہے ـ رپورٹ کے مطابق سعید سابکی کو “اسماعیل برگریزان” کے ساتھ 2017 میں بندر عباس میں “منشیات فروشی کے الزام “میں ایک مشترکہ مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس شہر کی انقلابی عدالت نے انہیں موت کی سزا سنائی تھی۔